30 جون، 2026، 5:39 PM

ایران معاہدے پر امریکی وفد کی دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ملاقات

ایران معاہدے پر امریکی وفد کی دوحہ میں قطری وزیراعظم سے ملاقات

رپورٹ کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر قطری وزیراعظم سے مشاورت کریں گے، جبکہ ایران نے امریکی نمائندوں سے کسی براہِ راست ملاقات کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر منگل کے روز دوحہ میں قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ایران کے ساتھ مفاہمتی معاہدے پر بات چیت کریں گے۔

امریکی رپورٹر باراک راوڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائٹ ہاؤس ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ یہ ملاقات واشنگٹن اور تہران کے درمیان دوحہ میں جاری مشاورتی عمل کا حصہ ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ میں دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ بدھ کے روز امریکی اور ایرانی مذاکرات کار الگ الگ قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایرانی وفد مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مشاورت کے لیے جلد قطر جائے گا، تاہم امریکی نمائندوں کے ساتھ کسی بھی براہِ راست ملاقات یا مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

اسی حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ نے بھی واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان دوحہ میں ملاقات کا کوئی پروگرام طے نہیں ہے۔

News ID 1940073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha